26 جنوری، 2019، 3:08 PM

پاکستان کو ادھار پر تیل کی فراہمی شروع

پاکستان کو ادھار پر تیل کی فراہمی شروع

اسلامی ترقیاتی بینک کے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے خام تیل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک کے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کے خام تیل کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان کے وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو ادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جس کے تحت اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔ یہ سہولت 3 سال کے لیے ہوگی۔ جس کے تحت آئی ڈی پی ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو تیل کی فراہمی شروع بھی ہوگئی ہے، پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے اور دوسرے مرحلے میں 27 کروڑ کا ادھار تیل ملے گا۔ اس کے علاوہ اسلامی ترقیاتی بینک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت جاری ہے۔

News ID 1887614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha